گجرات میں کانگریس کو95سے 105تک سیٹیں ملنا متوقع:کانگریس کا اپنا ایکزٹ پول جاری

نئی دہلی: گجرات میں سیاسی جنگ ختم ہو چکی ہے اور اب صرف یہ فیصلہ آنا باقی ہے کہ دو حریفوں کانگریس اور بی جے پی میں کون فاتح قرار دیا جاتا ہے۔
یوں تو تما م ایکزٹ پول مرکز و ریاست میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو فاتح قرار دے کر گجرات میں اس کے22سالہ اقتدار کی عمر میں مزید5سال کا اضافہ یقینی قرار دے رہے ہیں۔
لیکن کانگریس نے بھی اپنا علیحدہ سروے کرایا ہے جس میں بتایا گیا نتیجہ تمام ایکزٹ پول نتائج کے قطعاً بر عکس ہے۔اور جتنی سیٹیں بی جے پی کے حق میں بتائی جارہی ہیں کانگریس کے ذاتی پولس سروے میں اس سے زیادہ سیٹیں خود کانگریس کے حق میں جاتی بتائی جا رہی ہیں۔
پارٹی کے سروے میں دعویٰ کیا گیاہے کہ کانگریس کو 95سے105تک سیٹیں مل سکتی ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے ایکزٹ پول بی جے پی کی ہوا بنانے کے لیے کوئی بھی اعداد و شمار دکھائے لیکن اس بات کانگریس کی جیت پکی ہے۔
اعدا و شمار کے مطابق کانگریس اقتدار کی دہلیز تک تو پہنچ رہی ہے لیکن سیٹیں حسب توقع نہیں ہیں ۔گجرات میں پہلے کانگریس کو110تا 115سیٹیں مل رہی تھیلیکن او بی سی لیڈر الپیش ٹھاکر کو دی گئی سیٹوں پر پارٹی کانگریس کی توقع کے مطابق عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarat assembly election congress will win more than 100 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment