پاکستان کلبھوشن جادھو کے اہل خانہ کی سلامتی کی ضمانت دے:حکومت ہند

نئی دہی: ہندوستان نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ وہاں کی جیل میں قید ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کی والد ہ اور بیٹی کو پاکستان میںقیام کے دوران سلامتی اور تحفظ کی ٹھوس ضمانت دے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارکے حوالے سے خبر ہے کہ پاکستان سے یہ بھی کہا گیاہے کہ ان ماں بیٹی سے کسی قسم کی نہ باز پرس ہوگی اور نہ ہی انہیں ہراساں کیا جائے گا۔
وزارت خارجہ نے پاکستان حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ کہ وہ ہندوستانی ہائی کمیشن کے کسی سفارتکار کوہمہ وقت نیز کلبھوشن سے ملاقات کے وقت ان دونوں ماں بیٹی کے ساتھ رہنے کی اجازت دے۔

Title: guarantee safety of kulbhushan jadhavs wife mother if they visit pak india | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply