جی ایس ٹی سے قیمتوں میں کمی واقع ہو گی :وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت صارفین کے مفادات کے تحفظ کی پابندہے اور وہ ایسی اسکیمیں نافذ کررہی ہے جن سے غریب ، چھوٹے اور درمیانہ طبقہ کے لوگ مستفیض ہو سکیں۔
مسٹر مودی نے صارفین امور سے متعلقہ محکمہ کی جانب سے منعقدہ مشرقی جنوب اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ حکومت صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لئے نیا قانون لارہی ہے جس سے ان کے حقوق کا مزید مضبوطی کے ساتھ تحفظ کیا جاسکے اور گمراہ کرنے نیز گھٹیا سامان دینے کے رجحان پر روک لگ سکے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے نیا اشیاءو خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی ) قانون کا نفاذ کیاہے جس کے دور رس نتائج سے صارفین کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ اس سے مینو فیکچررز میں مقابلہ سے قیمتوں میں کمی واقع ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے لوگوں سے گیس سبسڈی چھوڑنے کی اپیل کی تھی اور اس پر ایک کروڑ لوگوں نے سبسڈی چھوڑ دی جس کا فائدہ تین کروڑ غریب کنبوں کومل رہا ہے اور لکڑی سے کھانا بنانے والے ان کنبوں کو ’اجولا یوجنا‘ کے تحت مفت گیس سلنڈر دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gst will reduce prices consumers will be biggest beneficiaries narendra modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply