جی ایس ٹی سے چھوٹی صنعتوں اور صنعتکاروں کو فائدہ ہی فائدہ: مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اشیاءاور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کو ’ٹیکس دہشت گردی‘ سے آزادی کی سمت میں ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ اس کے نافذ ہونے سے چھوٹی صنعتوں اور صنعتکاروں کو فائدہ ہوگا اور صارفین ’کِنگ‘ بنیں گے۔
جی ایس ٹی سے متعلق آئینی ترمیمی بل پر لوک سبھا میں بحث کے دوران مداخلت کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ یہ کسی پارٹی یا حکومت کی فتح نہیں ہے، بلکہ ہندستانی جمہوریت کی اعلی روایتوں اور تمام پارٹیوں کی اجتماعی جیت ہے۔
تمام حکومتوں کے تعاون سے یہ ممکن ہوپایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ قومی پالیسی سیاست سے بالاتر ہوتی ہے۔ انہوں نے جی ایس ٹی کو شفافیت اور تبدیلی کی سمت میں ٹیم انڈیا کی جانب سے اٹھایا گیا ایک بڑا قدم قرار دیا۔
جی ایس ٹی ضابطوں کے آسان بنانے کی سمت میں بھی ایک اہم قدم ہے اور اس سے کم از کم ایک لاکھ 40 ہزار کروڑ روپئے کی اس فضول خرچی کی بچت ہوگی جو ضابطوں کی رکاوٹوں کی وجہ سے خرچ ہوجاتی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gst will end tax terrorism says pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply