جی ایس ٹی سے ممبئی شہر کی معیشت تباہ ہو جائے گی: شیوسینا

نئی دہلی : مرکزی حکومت میں اتحادی شیوسینا نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) بل کی منظوری سے ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی کی معیشت پر منفی اثر پڑے گا اور وہ بھکاری بن کر رہ جائے گی۔
شیوسینا کے سنجے راوت نے جی ایس ٹی بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا اور وہاں معاشی افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ممبئی کو تقریبا 7500 کروڑ کے محصول کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی، شہر کے لوگوں کی طبی سہولیات پر 3500 کروڑ روپے خرچ کرتی ہے۔ مسٹر راوت نے حکومت سے ممبئی میں ٹیکس کی وصولی کے لئے خصوصی اختیار دینے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ برباد ہونے سے بچ سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gst will dent bmc finances says shiv sena in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply