کانگریس نے جی ایس ٹی بل کی منظوری کو معیشت میں بہتری کا سنگ میل قرار دیا

نئی دہلی: کانگریس نے جہاں ایک طرف اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) سے متعلق آئینی ترمیمی بل کے راجیہ سبھا میں منظور ہونے کو معیشت میں بہتری کے لئے سنگ میل قرار دیا وہیں یہ بھی کہا کہ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔
کانگریس کے ترجمان جے رام رمیش نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت میں انقلابی تبدیلی لانے وا لا یہ بل اہم ہے اور خود وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کے اسے تاریخی بتایا۔
بل پر گزشتہ سال 6 مئی کو لوک سبھا میں منظور ی کے بعد اس پر بدھ کو راجیہ سبھا میں بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بل پر ہوئی بحث کے دوران مسٹر مودی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موجود نہیں رہے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 66 سال میں اب تک 121 آئینی ترامیم ہو چکی ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب وزیر اعظم بل پر بحث کے دوران ایوان سے غائب رہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس اہم ٹیکس نظام کے لئے آئینی ترمیمی بل کو منظور کراتے وقت وزیر اعظم کی غیر موجودگی پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gst bill milestone achieved congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply