مرکزی وزیر کی رہائش گاہ پر بم حملہ

گوہاٹی:ریلوے کے وزیر مملکت راجن گوہین کے پارلیمانی حلقے وسطی آسام میں نگانو میں واقع رہائش گاہ پر کل رات نامعلوم حملہ آوروںنے دستی بم سے حملہ کیا۔ تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آدھی رات کو قریب ساڑھے بارہ بجے موٹر سائیکل سوار کچھ سماج دشمن عناصر نے مسٹر گوہین کی رہائش گاہ کی چہار دیواری میں گرینیڈ پھینکا اور وہاں سے بھاگ نکلے۔
انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ کے نہیں پھٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور موقع پر پہنچے سکیورٹی دستوں نے بعد میں گرینیڈ کو ناکارہ کردیا۔ مسٹر گوہین اور ان کا خاندان کل گھر میں موجود نہیں تھے اور وہاں صرف سکیورٹی دستے ہی تعینات تھے۔پولیس نے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Grenade hurled at union minister rajen gohain house in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply