ڈینگی اور چکنگنیا معاملے میں دہلی کی میونسپل کارپوریشنوں کو این جی ٹی کی پھٹکار

نئی دہلی:نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی ) نے مچھروں سے پیدا ہونے والی ڈینگی اور چکنگنیا جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہنے پر دہلی شہر کے میونسیپل کارپوریشنوں کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔ این جی ٹی نے اس بارے میں سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن، نئی دہلی میونسپل کارپوریشن ، دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ڈی ڈی اے) اور دہلی حکومت کے افسر مل بیٹھ کر اس کے لئے مؤثر حکمت عملی کیوں نہیں تیار کر سکتے۔ این جی ٹی نے کہا کہدہلی میں روز انہلوگ بیمار پڑ رہے ہیں۔
ایسے میں ہم آنکھیں موند کر نہیں بیٹھ سکتے۔ زمینی حقیقت انتہائی خوفناک ہے۔ ہمیں اس بارے میں توڑ مروڑ کر پیش کی جا رہی رپورٹ نہ دکھائی جائے۔ آخر آپ لوگ گزشتہ دو ماہ سے کیا کر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے آپ لوگوں کے پاس اس کے لئے کوئی موثر منصوبہ ہے ہی نہیں۔“این جی ٹی نے موجودہ حالات میں چکنگنیا اور ڈینگی سے نمٹنے کے اقدامات کرنے کے لئے فوری طور پر ایک اعلی کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس میں دہلی حکومت کے چیف سکریٹری، تمام کارپوریشنوں کے کمشنر، ڈی ڈی اے کے نائب صدر، بلدیہ کونسل کے نمائندے اور دہلی محکمہ صحت کے سینئر افسر شامل کئے جائیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق چکنگنیاسے دہلی میں اب تک 30 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور دو ہزار سے زیادہ متاثر ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Green tribunal slams municipal bodies for spread of dengue chikungunya in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply