بی جے پی سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر ایک عظیم اتحاد تشکیل دیا جارہا ہے:طارق انور

پٹنہ:نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)کے قومی جنرل سکریٹری اور بہار کے کٹیہار سے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے آج کہا کہ مرکزکی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)حکومت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لوگوں کی توجہ بھٹکانے کے مقصد سے تین طلاق کے مسئلے کو طول دے رہی ہے۔
مسٹر انور نے دہلی روانہ ہونے سے پہلے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ملک میں غریبی اور بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہیں جس پر مرکزی حکومت کی ذرابھی توجہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات سے پہلے اسے دور کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس میں وہ پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ تین طلاق کے مسئلہ کو جتنا طول دیا جارہا ہے،سچائی اتنی نہیں ہے۔تین طلاق کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور تمام فریقوں کو دیکھا جارہا ہے۔لوگوں کو آئین اور عدالت پر بھروسہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جو روایت چلی آرہی ہے اس کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کو اس میں دخل نہیں دینا چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی قیادت والے این ڈی اے سے درپیش چیلنج سے نمٹنے کے لیےقومی سطح پر حزب اختلاف کی جماعتوں کا ایک عظیم اتحاد تشکیل دینے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے قومی سطح پر عظیم اتحاد تشکیل دینے کا عمل پہلے ہی سے شروع کر رکھا ہے۔وہ اس ضمن میں جے ڈییو کے صدر نتیش کمار اور این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کر چکی ہیں۔

Title: grand alliance formation underway at national level ncp leader tariq anwar in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply