کرپشن کے خلاف جنگ کی بدولت ہی تین سابق وزرائے اعلیٰ جیل میں ہیں: وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف مہم میں نوجوانوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک لوگ یہ سوچتے تھے کہ بدعنوانی کے معاملہ میں ذی اثر، طاقتور اور امیروں پر کبھی آنچ نہیں آسکتی ہمیشہ غریبوں کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے ۔
لیکن ان کی حکومت نے اس خیال کو بدل دیا اور بدعنوانی کے خلاف اس کی لڑائی کا نتیجہ ہی ہے کہ آج تین سابق وزرائے اعلیٰ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لینے آئے قومی کیڈٹ کور (این سی سی) کے 2000کیڈٹس کی پریڈ گراونڈ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ قوم کی تعمیر میں این سی سی کا اہم رول ہے۔
انہوں نے نوجوانوں سے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف اپنی مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوے کہاکہ گزشتہ حکومتوں میں بدعنوانی کا رونا تو بہت رویا جاتا تھالیکن کوئی سخت اقدامات نہیں کیے جاتے تھے۔لیکن آج صورت حال اس کے برعکس ہے ۔یہی وجہ ہے کہ کئی بڑی شخصیات جن میں سابق وزراءاعلیٰ بھی شامل ہیں قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بدعنوانی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گی۔مسٹر مودی نے کہاکہ اب کوئی نوجوان بدعنوانی برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
اس برائی پر معاشرہ میں نفرت کا جذبہ محسوس کیا جارہا ہے لیکن اس سے کام نہیں چلے گا۔ کالے دھن اور بدعنوانی کے خاتمہ میں نوجوانوں کو خصوصی تعاون کرنا ہے کیونکہ اس لڑائی کا مقصد نوجوانوں کا مستقبل تعمیر کرنا ہے۔اس موقع پر وزیر دفاع نر ملا سیتا رمن ، وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے، بری افواج کے سربراہ جنرل بپن راوت ، بحریہ کے سربراہ سنیل لانبا اور فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنووا بھی موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Graft fight will go on former cms are in jail says pm narendra modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply