اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں دو عمارتیں گر گئیں ۔ 3ہلاک

نئی دہلی:دہلی سے متصل اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے شاہ بیری گاؤں میں منگل کی رات دو عمارتیں گر گئیں جس میں کم ا زکم 3افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مزید کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ شاہ بیری میں زیر تعمیر عمارت کی بغل میں پہلے سے ہی ایک بلڈنگ کھڑی تھی۔زیر تعمیر عمارت پرانی عمارت پر گر گئی۔پرانی عمارت میں کچھ خاندان رہائش پذیر تھے جبکہ نئی عمارت میں مزدور سو رہے تھے۔ چار منزلہ عمارت میں18خاندان مقیم تھے۔

این ڈی آر ایف کی چار ٹیمیں اور سراغرساں کتوں کا اسکواڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔گوتم بدھ نگر کے اپر ضلع مجسٹریٹ (انتظامیہ) کمار ونیت کو حادثہ کی وجوہ جاننے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

عمارت گرنے کے معاملہ میں پولس نے دنیش نام کے دلال ، سنجیو اور بلڈنگ کے مالک گنگا شنکر دوبے کو گرفتار کر لیا ہے۔دیگر افراد کی گرفتری کے لیے بھی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gr noida building collapse 3 dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply