حکومت شمال مشرقی ہند کو جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے ساتھ تجارت کا مرکز بنانا چاہتی ہے:راج ناتھ سنگھ

شیلانگ:وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اینڈی اے حکومت شمال مشرقی خطہ کو جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے ساتھ تجارت کا مرکز بنانے چاہتی ہے۔شیلانگ میں 18آسام رائفلز کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقد تقریب میں تقریر کرتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ کسی بھی خطہ کی ترقی کے لیے رابطہ نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ رابطے ہی ہوتے ہیں جو تجارت میں نت نئی راہیں کھولنے کا باعث بنتے ہیں۔
راج ناتھ نے کہا کہ اپنے شاندار ماضی کے پیش نظر آسام رائفلز کو شمال مشرق میں امن یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شمال مشرق میں جس قسم کی ترقی ہونا چاہیے تھی آزادی ملنے کے بعد سات دہائیوں میں بھی نہیں ہو سکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt wants to make ne hub of trade with south east asia hm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply