میری حکومت 2022تک ہر شہری کو گھر مہیا کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہے:وزیر اعظم

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ کہتے ہوئے کہ وزیر اعظم آشیانہ اسکیم(پی ایم اے وائی) کا مقصدمحض اینٹ و گارے تک ہی محدود رہنے کے لیے بلکہ عوام کی بہتر زندگی اور خوابوں کی تکمیل ہے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت اس امر کو یقینی بنانے میں پوری دیانتداری کے ساتھ مصروف ہے کہ 2022 تک ملک کے ہر شہری کو کا اپنا یک گھر ہو۔مسٹر مودی نے منگل کو نمو ایپ کے ذریعے پی ایم وائی سے استفادہ کرنے والوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ این ڈی اے حکومت تعمیرات کے زمرے کو ترجیح دے رہی ہے۔

جس کے تحت چار سال کے بعد ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ہر شہری کو اس کا ذاتی مکان فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہر انسان کی چاہت ہے کہ اس کا اپنا مکان ہو۔ ایک شخص تب بہت خوش ہوتا ہے جب اس کے پاس گھر ہوتا ہے ۔انہوں نے مستفیدان وزیر اعظم آشیانہ اسکیم سے گفتگو پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مذاکرے اسکیم بشمول سدھار لانے والے شعبوں کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے میں مددگار و معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt to build five crore new homes by 2022 says pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply