نوٹ بند کرنے کے معاملہ پر بحث کے لیے حکومت ہمہ وقت تیار:راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی:وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ حکومت نے قومی مفاد میں نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے اور اگر اس کے باعث لوگوں کو کسی طرح کی مشکل ہوئی ہے تو حکومت پارلیمنٹ میں بحث کے ذریعے ان مسائل کا تدارک کرنے کے لئے تیار ہے۔
مسٹر سنگھ نے لوک سبھا میں کہا کہ برسراقتدار جماعت اسپیکر کی اجازت سے اس پر بحث کرانے کے لئے تیار ہے اور نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے عوام کو اگر کوئی پریشانی ہوئی ہے تو وہ اپوزیشن کی تجویز پر اس کا تدارک کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اسے نوٹوں کی منسوخی پر حکومت کے ارادوں پر کوئی شک نہیں، اسے اس کے نفاذ کے طریقے پر اعتراض ہے کیونکہ یہ اس کی سوچ کے مطابق نہیں ہوا۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے قومی مفاد میں نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ کیا۔ ملک میں کالے دھن کی چل رہی ایک متوازی معیشت، دہشت گردی اور بدعنوانی پر روک لگانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضابطہ کو ایک طرف رکھ کر بھی حکومت نوٹوں کی منسوخی پر بحث کرانے کے لئے تیار ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt ready for discussion on demonetisation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply