حکومت کرنسی معاملہ پر پارلیمنٹ میں بحث اور وزیر اعظم کی موجودگی پر تیار:وزیر پارلیمانی امور

نئی دہلی:حکومت نے کالے دھن ، بدعنوانی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپوزیشن سے تعاون کرنے کی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نوٹ بندی کے معاملے پر بحث کے لئے تیار ہے اور اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی بھی آئیں گے اور بحث میں حصہ لیں گے۔
پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے پارلیمنٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نوٹ بندی کالے دھن، بدعنوانی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کا ایک جزو ہے اور اپوزیشن کو اس میں تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی پر حکومت کو پورے ملک کی حمایت حاصل ہے حالانکہ اسے نافذ کرنے میں کچھ دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt ready for demonetisation discussion pm to take part naidu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply