حکومت نے میزورم اور منی پور میں میانمارکی سرحد سے متصل علاقوں میں سیکورٹی بڑھانے کا حکم دیا

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے شمالی ریاستوں میں خصوصاً میزورم اور منی پور ہند برما سرحد پر سیکورٹی بڑھانے کا حکم جاری کر دیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومتوں دونوں میں۔ سنٹرل نیم فوجی فورس آسام رائفلز سے کہا گیا ہے کہ وہ مستعد اور چاق و چوبند رہے او ر اسلحہ کی اسمگلنگ پر نظر رکھی جائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض سرحدی علاقوں میں منشیات کی غیر قانونی تجارت کا بھی پتہ چلا ہے جس سے سلامتی دستوں کو نمٹنا ہوگا۔ آسام رائفلز کے عملہ نے میانمار سے متصل میزورم کے فرکون او روفائی گاؤں کے درمیان کچھ اے کے 47رائفلیں، میگزین او رکارتوس ضبط کئے تھے۔
پچھلے ماہ جب مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ریاست کا دورہ کیا تھا تب سے ہی میزورم میں سرحد پر سلامتی دستوں کی نفری بڑھادی گئی تھی۔ حکومت نے ناگالینڈ اور منی پور میں بھی سیکورٹی بڑھانے کے احکام دیئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt orders enhanced security along myanmar borders in mizoram manipur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply