حکومت طلاق بل نظر ثانی کے لیے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے پر راضی

نئی دہلی: ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا میں اقلیت میں ہونے کے باعث حکومت نے تاریخی طلاق ثلاثہ بل نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ کی سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کے لیے حزب اختلاف کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔
اب یہ بل پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں ہی منظور کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس ضمن میں ایک پینل تشکیل دیا جائے گا اس کے بعد اس بل کی جانچ پڑتال کے بعد اس میں ترمیمات تجویز کی جائیںگی جس سے یقیناً تاخیرہوگی۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز اس بل پر راجیہ سبھا میں حزب اختلاف نے متحد ہو کر حکومت کو بل پر بحث نہیں کرانے دی اور اسی پر بضد رہی کہ بل نظر ثانی کے لیے پہلے ایک مخصوص کمیٹی کوبھیجاجائے۔
یہ بل جس کی رو سے تین طلاق دینے والے شخص کو تین سال کی قید کی سزا سنائی جائے گی، لوک سبھا میں حکومت کے اکثریت میںہونے کے باعث پہلے ہی ایوانزیریں میں پاس کیا جا چکا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt may agree to send triple talaq bill to select panel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply