عراق میں 39ہندوستانیوں کی موت سے توجہ بھٹکانے کے لیے حکومت نے ڈاٹاچوری کی کہانی گڑھ لی:راہل گاندھی

نئی دہلی: مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس صدر را ہل گاندھی نے کہا کہ اس نے عراق میں39ہندوستانیوں کی موت سے توجہ بھٹکانے کے لیے فیس بک سے ذاتی معلومات حاصل کر لینے کی کہانی گڑھی ہے۔
کانگریس صدر نے حکومت پر یہ الزام بھی لگایا کہ اس نے میڈیا کو اپنا چارہ بنا رکھا ہے۔کانگریس نے حکومت پر الزام لگا یا کہ وہ عراق میں ہلاک کیے جانے والے ہندوستانیوں کے گھر والوں کے سولات، مندرج فہرست ذات و قبائل مظالم قانون کے ضابطوں میں ترمیم اور ہزاروں کروڑ روپے کے پنجاب نیشنل بینک گھپلے سے عوام کی توجہ بھٹکانے کے لیے میڈیا میں نت نئی سرخیاں بنوا رہی ہے۔
کانگریس نے یہ بھی کہا کہ ان شہادتوں کے باوجود کہ یہ ہندوستانی برسوں پہلے مارے جاچکے ہیں حکومت ان39ہندوستانیوں کے گھر والوں کو یہ کہہ کر جھوٹی تسلیاں دیتی رہی کہ یہ ہندوستانی بخیر و عافیت ہیں اور انہیں ہندوستان لانے کے لیے جلد ہی انتظامات کیے جائیں گے۔

Title: govt invented story on cong data theft to divert attention from iraq deaths rahul | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply