سرکاری ملازمین کو ہفتہ میں ایک روزکھادی پہن کر دفتر آنے کہا جاسکتا ہے

نئی دہلی: کھادی مصنوعات اور لباس کو فروغ دینے اور ملک کے چھوٹے بنکروں کی مالی فائدہ پہنچانے کے پیش نظر حکومت سرکاری ملازمین کو ہفتہ میں ایک روز کھادی کے کپڑے پہن کر دفتر آنے کی تلقین کر سکتی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ حکومت کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریشز کمیشن(کے وی آئی سی) کے اس استدعا پر سنجیدگی سے غور کر ہی ہے کہ وہ تمام سرکاری ملازمین سے کہے کہ وہ کھادی تیار کرنے والوں کی مالی حالت سدھارنے کے لیے وضع کیے گئے منصوبہ کے ایک جزو کے طور پر ہفتہ میں ایک روز کھادی سے تیار کپڑوں میں دفتر آئیں۔کے وی آئی سی کے چیرمین وی کے سکسینہ نے کہا کہ وہ سرکاری ملازمین سے اس قسم کی اپیل کرنے کے لیے حکومت سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں ۔
دریں اثنا اس ضمن میں حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے لیے اسے لازمی قرار نہیں دیا جائے گا یہ اختیاری اور رضاکارانہ ہوگا۔ایک افسر نے کہا کہ ملک میں35لاکھ سرکاری ملازمین ہیں اور اگر وہ سب ہفتہ میں ایک روز کھادی پہن کر دفتر آنے کو شیوہ بنالیں تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کس قد ر کھادی فروخت ہو گی اور کس طرح بنکروں کی کایا پلٹ ہو جائے گی جبکہ اس میں ریلوے اور دفاع کے ملازمین شامل نہیں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt employees could be asked to wear khadi once a week in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply