قومی سلامتی مشیر ڈوبھال نے سلامتی سے متعلق اجلاس میں حصہ لیا تھا سیاسی میٹنگ میں نہیں:وزارت داخلہ

نئی دہلی: وزارت داخلہنے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر ہوئی ایک میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال کی شرکت کے حوالے سے کیے جانے والے اعتراضات کو فضول کہتے ہوئے وضاحت کی کہ مسٹر ڈوبھال نے سلامتی سے متعلق اجلاس میں شرکت کی تھی اور وہ کسی سیاسی اجلاس میں شامل نہیں ہوئے تھے ۔
وزارت نے مزید کہا کہ میڈیا میں ایسی رپورٹیں آئی ہیں کہ وزیر داخلہ کے ذریعہ 14جنوری کو بلائے گئے ایک سیاسی اجلاس میں سرکاری افسروںنے حصہ لیا تھا۔ وزارت نے مزید کہاکہ وزیر داخلہ قومی سلامتی نیز امن وقانو ن کی صورت حال کا جائزہ لینے کےلیے اپنی رہائش گاہ پر اکثر اجلاس بلاتے ہیں۔
جس میں اندرونی سلامتی کے امور سے وابستہ افسران بالا اور اراکین حصہ لیتے ہیں۔ اور اس اجلاس میں تری پورہ، میگھالیہ اور ناگا لینڈ میںہونے والے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt denies nsa ajit doval part of bjp political meeting at rajnath singhs residence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply