بالی ووڈ اسٹار گووندا نے مجھے ہرانے کے لیے داؤد ابراہیم کی مدد لی تھی:گورنر اتر پردیش

ممبئی: بی جے پی کے سینیئر لیڈر اور اتر پردیش کے گورنر رام نائیک کی ممبئی نارتھ سے لوک سبھا انتخابات میں شکست کا راز 12سال کے بعد اس وقت طشت ازبام ہوا جب مراٹھی میںچیری ویتی چیری ویتی( بڑھتے رہو،چلتے رہو) کے عنوان سے ان کی تصنیف کا گذشتہ دنوں ممبئی میں اجرا ہوا۔جس میں انہوں نے اپنی شکست کا اصل ذمہ دار انڈر ورلڈ مافیا کو قرار دیا ۔
انہوں نے اپنی اس کتاب میں صاف صاف لکھا ہے کہ 2004کے لوک سبھا انتخابات میں مجھے شکست دینے کے لیے بالی ووڈ اسٹار و سابق ممبر پارلیمنٹ گووندا نے انڈر ورلڈ ڈان داو¿د ابراہیم کی مدد حاصل کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محض11ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست ان کے حلق سے نہیں اتر رہی۔مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ گووندا کے داو¿د ابراہیم اور ہیتن ٹھاکر، جو بعد میں ایم ایل اے بن گئے، جیسے انڈر ورلڈ غنڈوں سے روابط ہیں۔
ان لوگوں نے غنڈوں کا کے ذریعہ ووٹروں کو دہشت زدہ کر کے گووندا کے حق میں اور ان کے خلاف ووٹنگ کرائی تھی۔نائیک نے دعویٰ کیاکہ گووندا داو¿د ابرعاہیم اور ہیتن ٹھاکر کا دوست ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govinda took underworld don dawood ibrahims help to defeat me in 2004esays ram naik in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply