گورنر راج کادہشت گردانہ مخالف کارروائی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا: فوجی سربراہ جنرل راوت

نئی دہلی: فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہاہے کہ جموں و کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کا دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہون نے اس ضمن میں یہ بھی کہا کہ اس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے۔جنرل راورت کا یہ بیان صدر رام ناتھ کووند کی جانب سے ریاست میں فوری طور پر گورنر راج کے نفاذکو منظوری دیے جانے کے بعد آیا ہے۔راوت نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ وادی میں کارروائی ماضی کی طرح جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کارروائی کی جارہی تھی لیکن اس کے بعد کچھ وقت کے لیے یہ کارروائی اس لیے روک دی گئی تاکہ ماہ صیام میں لوگوںکو امن و سکون اور چین ملے تاکہ وہ خشوع خضوع کے ساتھ عبادات میں مشغول رہیں۔اس کے باوجود دہشت گردوں نے اپنی کارروائی جاری رکھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Governors rule will not affect ongoing anti terror ops in valley army chief in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply