مرکزی حکومت نے تحفظ نجی معلومات پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

نئی دہلی:باوجود اس کے کہ حق پوشیدگی نجی معلومات کو سپریم کورٹ سے بنیادی حقوق میں سے ایک قرار دیے جانے کے فیصلہ سے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی ) کو زبردست جھٹکا لگا ہے اس نے عدالت کا احترام کرتے ہوئے اس فیصلہ کی تعریف کی۔
مرکزی وزیر اطلاعات و ٹکنالوجی روی شنکر پرساد نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کو سراہتے اور احترام کرتے ہیں جس میں اس نے حق تحفظ نجی معلومات کو بنیادی حق بتایا ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس جے ایس کیہر کی سربراہی والی ایک9ججی بنچ نے کہا تھا کہ حق رازداری نجی معلومات آئین ہند کے تفویض کردہ بنیادی حقوق میں سے ایک ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Government welcomes sc verdict on right to privacy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply