حکومت امریکہ میں غیر اقامتی ہندوستانیوں کو تحفظ بہم پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے : وزیر داخلہ

نئی دہلی : حکومت نے کہا ہے کہ امریکہ میں غیر اقامتی ہندوستانیوں کے خلاف نسلی تشدد کے واقعات کو اس نے سنجیدگی سے لیا ہے اور ہند نژاد باشندوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن آج لوک سبھا میں وقفہ سوالات اور پھر وقفہ صفر کے دوران مختلف جماعتوں کے اراکین نے امریکہ میں تارکین وطن کے خلاف ہو نے والے تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ ان معاملات کو امریکی انتظامیہ کے سامنے سختی سے اٹھایا جانا چاہئے۔
انہوں نے حکومت سے اس ضمن میں کئے گئے اقدامات سے ایوان کو آگاہ کرانے کا مطالبہ کیا۔ مسٹر سنگھ نے اس پر کہا کہ امریکہ میں تارکین وطن کے خلاف حالیہ تشدد کے جو بھی واقعات ہوئے ہیں انہیں حکومت نے نہایت سنجیدگی سے لیا ہے۔ یہ واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں۔ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومت اپنی جانب سے ایسے تمام اقدام کررہی ہے جن سے امریکہ میں آباد ہندستانی خود کو محفوظ محسوس کریں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وزیر خارجہ سشما سوراج فی الحال علیل ہیں اس لیے امریکہ میں ہو رہے واقعات اور ان کے حوالے سے حکومت ہند کے کیے گئے اقدامات کے بارے میں اگلے ہفتے ایوان میں تفصیلات دی جائیں گی۔
ایوان میں وقفہ سوالات اور پھر وقفہ صفر کے دوران کانگریس، ترنمول کانگریس، راشٹریہ جنتا دل، سماج وادی پارٹی، تلنگانہ راشٹر سمیتی اور بایاں محاذ کے اراکین نے امریکہ میں مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہندوستانیوں پر ہو رہے پر تشدد حملوں کا معاملہ پرزور طریقہ سے اٹھایا ۔“

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Government views hate crimes against indians in the us seriously in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply