باجپئی کا یوم پیدائش ملک گیر پیمانے پر ” یوم شاندار حکمرانی“کے طور پر منایا جائے گا: وینکیا نائیڈو

نئی دہلی:سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی کا یوم پیدائش گڈگورننس ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات مسٹر وینکیا نائیڈو نے یہاں پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کی ترقی میں مسٹر اٹل بہاری واجپئی کی گراں خدمات کو نمایاں کرنے کے لئے پورے ملک میں ان کے یوم پیدائش25دسمبر کو ”اچھی حکمرانی کا دن“ کے طورپر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثنا انہوں نے آئندہ سال کے سرکاری کلینڈر کی نقاب کشائی اور ڈیجیٹل کلینڈر کا ایپ نیز گوگل ٹوائلٹ لوکیٹر جاری کرنے کے ساتھ ہی ہندوستان میں پریس2015-16کی رپورٹ اور اس کی سی ڈی جاری کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مسٹر راجیہ وردھن راٹھوڑ،وزارت میں سکریٹری اجے متل اور آر این آئی کے ڈائریکٹر جنرل ایس ایم خان موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Government to observe good governance day on december 25 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply