ایس سی /ایس ٹی قانون :حکومت سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی عذر داری داخل کرے گی

نئی دہلی: فہرست مندجہ ذات و قبائل (انسداد مظالم) قانون میں سپریم کورٹ کے توسط سے کی گئی ترمیم کے خلاف دلت تنظیموں کی پکار پر جہاں آج بھارت بند منایا جا رہا ہے وہیں مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر نظر ثانی کے لیے عذر داری داخل کرے گی۔ واضح رہے کہ 20مارچ کو مہاراشٹر کے ایک معاملہ میں سپریم کورٹ نے مندرج فہرست ذات و قبائل قانون مجریہ1989کے ناجائز استعمال پر روک لگانے کے لیے ایک تاریخی فیصلہ سنایا تھا۔
جس کیرو سے اس قانون کے تحت ایف آئی درج کرنے کے بعد ملزم کو فوری طور پر گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔بلکہ ڈی سی پی سطح کا کوئی افسر معاملہ کی تحقیقات کرے گا اور الزام درست پائے جانے پر ہی ملزم کے خلاف کارروائی کی جاسکے گی۔ اس دائرے میں حکومتی ملازمین کوبھی رکھا گیا ہے ۔
اگر کوئی حکومتی ملازم اس قانون کا ناجائز استعمال کرتا ہے تو ملزم کی گرفتاری کے لیے محکمہ کے افسر کی منظوری ضروری ہو گی۔اگر کوئی سپریم کورٹ کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے محکمہ جاتی کارروائی کے ساتھ ساتھ توہین عدالت کے مقدمہ کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔اگر کوئی ایسی شکایت عام آدمی کے خلاف کی جاتی ہے تو ضلع کے سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ کی تحریری منظور ی کے بعد ہی اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Government to file review petition on sc st act in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply