راجیہ سبھا میں لیبیا اور عراق میں لاپتہ ہندوستانیوں کے معاملہ کی گونج

نئی دہلی:راجیہ سبھا میں آج ارکان نے لیبیا اور عراق گئے ہندوستانی نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ اٹھایا اور حکومت سے صورت حال واضح کرنے کو کہا۔
کانگریس کے پرتاپ سنگھ باجبا نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ پنجاب میں لدھیانہ سے تین نوجوان لیبیا کی ایک آئل کمپنی میں کام کرنے گئے تھے لیکن وہاں ان کا پاسپورٹ چھین لیا گیا ہے اور انہیں تنخواہیں بھی نہیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سفارت خانے کو اس معاملے میں سرگرم کردار ادا چاہیے۔
مسٹر باجبا نے کہا کہ وزیر اعظم کو کل جماعتی ایک وفد عراق بھیجنا چاہئے تاکہ ہندوستانی لوگوں کے حالات کی صحیح معلومات حاصل ہو سکے۔ کانگریس کی ہی امبیکا سونی نے کہا کہ دو سال پہلے عراق میں 39 ہندوستانی لاپتہ ہو گئے تھے اور حکومت نے کہا تھا کہ وہ تمام لوگ محفوظ ہیں لیکن اب تک ان لوگوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اکالی دل کے نریش گجرال نے بھی لیبیا اور عراق میں لاپتہ لوگوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے اراکین کو تسلی دیتے اور ان کی تشویش دور کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے معاملے میں وزیر مملکت وی کے سنگھ کو وہاں بھیجا گیا تھا اور حکومت وہاں پھنسے لوگوں کو راحت پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Government misleading nation over missing youths in iraq congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply