حکومت ذاکر نائک کی منافرت پھیلانے والی تقریروں کی جانچ پڑتال کر رہی ہے : راج ناتھ

نئی دہلی:وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ متنازعہ مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائک کے مبینہ اشتعال انگیز تقاریر کی جانچ کے بعد ان کی سرگرمیوں کے پیش نظر کوئی کارروائی کی جائے گی۔
ذاکرنائک کے حوالے سے، جو ہندستان میں بظاہر سلفی نظریات عام کرتے ہیں اور اپنی تقریروں کی وجہ سے ان دنوں کافی تنازعات میں گھر گئے ہیں، مرکزی وزیر داخلہ نے اس سے قبل دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ ذاکر نائک کی تقاریر پر حکومت کی نظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. دہشت گردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو اس کی مذمت کی جانا چاہئے۔ وزیر داخلہ کے ان بیانات سے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ذاکر نائک کی کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ مہاراشٹر کی حکومت پہلے ہی ذاکر نائک کی تقریروں کی تحقیقات کا حکم دے چکی ہے۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر وینکیا نائیڈو اور اور وزیر داخلہ کرن رجیجو بھی نائک کے خلاف کارروائی کی بات کہہ چکے ہیں۔ ذاکر نائک تبلیغ کے لیے فی الحال غیر ملکی دورے پر ہیں۔ اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ ذاکر نائک نے اپنے پرانے بیانات پر صفائی دینے کے بجائے نیا بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے سارے الزامات بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے اس بابت سعودی سے کچھ ویڈیو کلپس بھی بھیجی ہیں۔ جس میں وہ ہندستانی میڈیا کو ہی کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Government examining zakir naiks speeches rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply