گورکھا جن مکتی کے صدر اور جنرل سکریٹری گورکھا لینڈ علاقائی کونسل سے مستعفی

کلکتہ :گورکھا جن مکتی مورچہ کے صدر بمل گورنگ اور جنرل سیکریٹری روشن گیری نے گورکھا لینڈ علاقائی کونسل (جی ٹی اے)سے استعفیٰ دیدیا ہے۔گورنگ نے جی ٹی اے کے چیف ایگزیکٹیو اور روشن گیری نے ایگزیکٹیو کمیٹی سے استعفیٰ دیاہے۔جی ٹی اے کے دیگر ممبران نے بھی استعفیٰ دیا ہے۔ مورچہ نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔آل پارٹی میٹنگ کو 29جون تک ملتوی کردیا کردیا ہے۔مورچہ نے 27جون کو جی ٹی اے معاہدہ کو جلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ مورچہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مورچہ حامیوں پر فائرنگ کی سی بی آئی انکوائری کرائی جائے۔ جمعرات کو بمل گورنگ اور ان کی اہلیہ کے خلاف مورچہ کے تین حامیوں کے قتل کی سازش رچنے پر ایف آئی آر درج کیا گیا ہے مورچہ نے بدھ کے دن عام ہڑتال میں 12گھنٹے کی مہلت دی تھی کہ دارجلنگ کے بورڈنگ اسکولوں میں مقیم طلبا اپنے اپنے گھر واپس جا سکیں۔غیر معینہ مدت کے ہڑتال کی وجہ سے دارجلنگ کے چائے انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gorkha janmukti morcha general secy roshan giri resigns from gorkhaland territorial administration in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply