گورکھپور کے مسلمان یوگی ادتیہ ناتھ کے وزیر اعلیٰ بننے پر بہت خوش

گورکھپور: گورکھ پیٹھ کے صدر مہنت یوگی آدیتیہ بھلے ہی ہندوتو کے فائر برانڈ لیڈر ہوں لیکن گورکھ پور کے مسلمان ان کے وزیر اعلیٰ بننے سے خوش ہیں۔ یوگی آدیتیہ ناتھ نے کئی مواقع پر گورکھ پور اور اطراف کے بے سہارا مسلمانوں کی مدد کرکے بھید بھاو کے خلاف اپنے رویے کا ثبوت دیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ گورکھ ناتھ مندر احاطے اور آس پاس کے مسلم دکانداروں میں یوگی آدیتیہ ناتھ کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے پر مسرت کا ماحول ہے۔ اسی ضمن میں گورکھ ناتھ مندر احاطے میں گذشتہ پچیس سال سے اپنی دکان چلانے والے مستقیم، علی، امتیاز علی ، امانت اللہ اور مشتاق احمد نے بتایا کہ گذشتہ 20سے 25 برسوں سے وہ لوگ چوڑی، سندور او ربتاشے کی دکان لگارہے ہیں۔
یوگی جی نے ہمیشہ ان لوگوں کی مدد کی ہے اور کبھی کوئی خراب حالت آئی تو بھی انہوں نے ہمیشہ ان کی مناسب مدد کی۔ اکھل بھارتیہ ادیوگ ویاپار منڈل کے سکریٹری افضل احمد، حقوق انسانی کمیٹی گورکھ پور ضلع کے صدر محمد رضی اور وقف درگاہ کے متولی سید سالار اور محمد اسلام ہاشمی نے بھی یوگی جی کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے پر گنگا جمنی تہذیب کو مزید استحکام ملنے کی امید ظاہر کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gorakhpurs muslims happy for choosing yogi adityanath as up cm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply