گورکھپور اسپتال سانحہ کے لیے حکومت ذمہ دار: اسدالدین اویسی

حیدرآباد:حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے گورکھپور کے ایک اسپتال میں آکسیجن سلنڈروںکی عدم دستیابی کے باعث درجنوں بچوں کی ہلاکت کے لئے حکومت کوذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے پارٹی ہیڈ کوارٹرز دارالسلام میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کے لئے کس کو جواب دہ بنایا جائے۔ انہوں نے سوال کیاکہ بی جے پی حکومت کے شفافیت کے دعوے کہاں گئے؟انہوں نے کہاکہ اس معاملہ میں پولیس کو ایف آئی آر درج کرنی چاہئے۔
اس کے بعد اس معاملہ کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ 80سے زائد بچوں کی اموات کے لئے کون ذمہ دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملہ میںبی جے پی حکومت نے ڈاکٹرکفیل کو بلی کا بکر ا بنا دیا ۔اس ڈاکٹر کی معطلی اور وزیراعلیٰ کے اسپتال کے دورہ کے بعد بھی بچوں کی اموات ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں مرنے والے تمام بچوں کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے او ر ان کی اموات پران کے والدین پر کیا گزری ہوگی۔اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اسپتال میں آکسیجن سلینڈرس کی فراہمی کیلئے فنڈز نہیںہیں۔ایسالگتا ہے کہ انسانیت ختم ہوچکی ہے۔اتنی بڑی تعداد میں بچوں کی اموات کیلئے اسپتال انتظامیہ کے ساتھ ساتھ حکومت بھی ذمہ دارہے کیونکہ حکومت کوئی قدم اٹھانا نہیں چاہتی اور ایک ڈاکٹر کوبلی کابکرابنایا گیاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gorakhpur tragedy aimim chief asaduddin owaisi defends dr kafeel khan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply