گورکھپور اسپتال سانحہ میں میڈیکل کالج کا معطل پرنسپل و اہلیہ گرفتار

لکھنؤ:گورکھپو ر کے بابا راگھو داس میڈیکل کالج اور اسپتال میں آکسیجن کی مبینہ قلتسے بچوں کی اموات کے معاملے میں پولس نے کالج کے معطل پرنسپل راجیو کمار مشرا اور ان کی اہلیہ پورنما مشرا کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔
گورکھپور کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ سنکلپ پنکج نے بتایا کہ ان دونوں کو بچوں کی اموات کے معاملے میں پوچھ گچھ کےلئے حراست میں لیا گیا ہے۔
اس معاملے میں نو افراد کے خلاف انسداد بدعنوانی قانون کے تحت نامزد ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ دس اگست کو ہوئے حادثے میں بڑی تعداد میں بچوں کی موت ہوگئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gorakhpur hospital tragedy medical college principal rajiv mishra wife arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply