گورکھپور اسپتال اموات معاملہ میں نامزد ملزم ڈاکٹرکی خود سپردگی

گورکھپور:اترپردیش کے گورکھپور میں واقع بابا رگھوداس میڈیکل کالج میں گزشتہ دنوں ایک دن میں 33 بچوں کی موت کے معاملے میں نامزد ملزم ڈاکٹر ستیش نے آج یہاں ایک عدالت میں خود سپردگی کردی۔ ڈاکٹر ستیش نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں خودسپردگی کی۔ ان کے خلاف مجرمانہ سازش اور انسداد بدعنوانی کی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم ڈاکٹر کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں قصوروار پائے جانے پر گورکھپور کی ایک عدالت نے گزشتہ یکم ستمبر کو ڈاکٹر ستیش سمیت سات ملزمان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے تھے

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gorakhpur deaths former head of anaesthesia department has surrendered in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply