نائب صدر کے عہدہ کے لیے مغربی بنگال کے سابق گورنرگوپال کرشن گاندھی اپوزیشن کے امیدوار

Gopalkrishna Gandhi is opposition's nominee for vice president: Report
نئی دہلی:مغربی بنگال کے سابق گورنر گوپال کرشن گاندھی نائب صدر کے عہدے کے لئے اپوزیشن کے امیدوار ہوں گے۔ یہ فیصلہ آج یہاں کانگریس صدر سونیا گا ندھی کی صدارت میں 18 اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا۔ محترمہ گاندھی نے میٹنگ کے بعد ان اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی موجودگی میں صحافیوں کو بتایا کہ مسٹر گوپال کرشن گاندھی کو امیدوار بنانے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔
اجلاس میں جنتا دل یونائیٹیڈ کے لیڈر شرد یادو بھی موجود تھے۔ جے ڈی یو نے صدر کے انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی امیدوار میرا کمار کو حمایت نہیں دی ہے۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس نائب صدر راہل گاندھی، بہوجن سماج پارٹی کے ستیش چندر مشرا، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیتا رام یچوری، سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال سمیت درجنوں لیڈران شامل تھے۔