معروف شاعر و نغمہ نگار نیرج انتقال کر گئے

نئی دہلی: معروف شاعر و نغمہ نگار گوپال داس سکسینہ عرف نیرج طویل علالت کے بعد جمعرات کی شب انتقال کر گئے ۔وہ93برس کے تھے۔اور نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں زیر علاج تھے۔

انہیں 1991میں پدم شری سے اور2007میں پدم بھوشن سے سرفراز کیا گیا تھا۔ انہوں نےممبئی چھوڑ کرعلی گڑھ میں سکونت اختیار کر لی تھی۔ان کی زندگی بڑے کٹھن دور سے گذری ۔

6سال کی عمر میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا اور 10ویں کلاس تک ہی پڑھ سکے تھے کہ گھر کی ذمہ داریاں کندھوں پر آپڑیں اور تعلیم کو خیر باد کہہ کر مختلف قسم کے روزگار اختیار کرنا شروع کر دیے یہاں تک کہ ملازمت نہ مل سکنے کے باعث سکے نکالنے کے لیے جمنا تک میں غوطے لگانے سے نہیں گھبرائے۔

لیکن پھر اپنی پڑھائی بی شروع کر دی اور ہندی ادب کے مدرس کے طور پر ملازمت شرتوع کی اور علی گرھ کے دھرما سماج کالج میں ہندی کے پروفیسر ہو گئے۔ انہوں نے ’پھولوں کے رنگ سے‘ اور’ رنگیلا رے‘ نغموں سے بڑی شہرت پائی۔ایس ڈی برمن کے ساتھ ان کی خوب نبھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gopal das saxena neeraj passes away at 93 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply