گوگل کا مرزا غالب کو شاندار خراجِ عقیدت

نئی دہلی: اردو کے عظیم شاعرمرزا اسداللہ خان غالب کی 220 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے انہیں ڈوڈل بنا کر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔گوگل نے جو ڈوڈل بنایا ہے اس میں مرزا غالب ایک قلعہ کی بالکنی پر کھڑے ہیں جہاں سے سورج دکھائی دے رہا ہے اور وہ ہاتھ میں قلم اور کاغذ لئے کھڑے ہیں گویا وہ کچھ سوچ رہے ہوں۔
غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ 5 سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد غالب کی پرورش چچا نے کی تاہم 4سال بعد چچا کا سایہ بھی ان کے سر سے اٹھ گیا۔
مرزا غالب کی13 سال کی عمرمیں امرا بیگم سے شادی ہو گئی جس کے بعد انھوں نے اپنے آبائی شہرکو خیر باد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیارکرلی۔دہلی میں پرورش پانے والے غالب نے کم سنی ہی میں شاعری کا آغاز کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Google doodle honours mirza ghalib on his 220th birthday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply