بہار کے سمستی پور میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

باگہہ:بہار میں سمستی پور ڈویزن کے مظفر پور -نارکٹیا گنج -گورکھپور ریل ڈویڑن پر چموا اسٹیشن کے نزدیک ایک مال گاڑی کے پٹری سے اتر گئی ہے جس سے اس اہم راستہ پر آمدورفت مکمل طور پر ٹھپ ہوگئی ہے۔ ریلوے کے حکام کے ذرائع کے مطابق یہاں چموا اسٹیشن کے نزدیک ایک مال گاڑی کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثہ کی وجہ سے مظفر پور-
نارکٹیاگنج -گورکھپور ریل ڈویژن پر آمدروفت پوری طرح ٹھپ ہوگیا ہے۔ سنگل لائن ہونے کی وجہ سے ڈویژن پر دونوں طرف سے آمدروفت بند ہے اور میل ، ایکسپریس سمیت کئی مسافر گاڑیاں مختلف اسٹیشنوں پر کھڑی ہیں۔ اس درمیان حادثہ کی ا طلاع ملنے پر اعلی افسران کی قیادت میں ایک ٹیم خصوصی ٹرین سے روانہ جائے واقعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔ اس ڈویڑن پر دیر شام تک آمدورفت بحال ہونے کا امکان ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Goods train derail in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply