پاکستان جانا جہنم جانے جیسا ہے:وزیر دفاع پریکر

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان کے بلوچستان مسئلے پر تبصرہ کرنے کے بعد آج وزیر دفاع منوہر پریکر نے بھی سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانا دوزخ میں جانے جیسا ہے۔ مسٹر پریکر نے ریواڑی میں ترنگا یاترا کے موقع پر کہا،”کل ہمارے جوانوں نے پانچ افراد (دہشت گرد)کو واپس بھیج دیا ،پاکستان میں جانا اور دوزخ میں جانا بالکل ایک جیسا ہے۔“
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو فروغ دیا ہے اور اب وہ اپنی اس پالیسی کا خود خمیازہ بھگت رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے کشمیر سے متعلق دئے گئے بیان اور وہاں ریفرینڈم کرانے کےلئے اقوام متحدہ کو بھیجے گئے خط کے بعد مسٹر مودی نے پاکستان پر طنز کرتے ہوئے بلوچستان کا مسئلہ اٹھاکر اسے گھیرا تھا۔
یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں بھی انہوں نے دہشت گردی کو فروغ دینے سے باز آنے کی وارننگ دی۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے پرہیز کرے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی کہا تھا کہ اب پاکستان پر اگر کوئی بات چیت ہوگی تو وہ پاکستان کے قبضے والے کشمیر پر ہی ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Going to pakistan is similar to going to hell manohar parrikar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply