گودھرا ٹرین سانحہ کا اصل ملزم 14سال بعد گرفتار

احمد آباد: 14سال تک پولس کو جل دیتے رہنے والا گودھرا ٹرین آتشزنی کے اصل ملزم فاروق بھانا آخر کار بدھ کے روز گجرات اے ٹی ایس کے ہتھے چڑھ گیا۔فروری 2002میں احمد آباد شہر سے 125کلومیٹر کی دوری پرواقع گودھرا اسٹیشن پرسابر متی ایکسپریس میں آگ لگا دی گئی تھی جس میں 59مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔
اس آتشزنی کے بعد گجرات میں وسیع پیمانے پر فسادات پھوٹ پڑے تھے جس میں کم ا زکم1000افراد مارے گئے تھے۔موصول اطلاع کے مطابق بھانا پنچ محل ضلع میں کالول سے پکڑا گیا۔
جہاں وہ اپنے رشت داروں سے خفیہ طور پر ملاقات کر رہا تھا۔بھانا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ گودھرا اسٹیشن کے قریب ایک گیسٹ ہاو¿س میں بیٹھا تھا جہاں ٹرین کے اسٹیشن پہنچنے کے صحیح وقت معلوم کیاگیا اور 140لیٹر پیٹرول چھڑکنے کا فیصلہ کیاگیا۔
گجرات اے ٹی ایس اب اس اصل ملزم کو سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ ایس آئی ٹی کو سونپ دے گا۔

Title: godhra train carnage after 14 years mastermind nabbed by gujarat ats | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply