چودہ سال بعدگودھرا معاملے کا ایک اورملزم مالیگاؤں سے پکڑا گیا

احمد آباد: گجرات کے گودھرا میں 2002 میں سابرمتی ایکسپریس کے ایک ڈبے میں آگ لگائے جانے کے واقعہ کے بعد اس واردات کے ایک اہم ملزم کو جو تقریباً 14 برسوں سے فرار تھااحمد آباد پولیس کی کرائم برانچ نے ہمسایہ ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں سے گرفتار کرلیا ہےجو گزشتہ تقریباً ایک سال کے دوران ایسی پانچویں گرفتاری ہے۔
27فروری 2012 کو وسطی گجرات کے گودھرا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مذکورہ ٹرین کے کوچ ایس 6 میں آگ لگائے جانے کے سبب اس میں سوار 59 لوگوں کی موت ہوگئی تھی جس میں کئی ایودھیا سے واپس آنے والے کارسیوک بھی تھے۔
اس واقعہ کے بعد پورے گجرات میں فساد پھیل گیا تھا جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ گودھرا معاملے کے اہم ملزم عمران بٹو عرف شیرو کو مالیگاؤں سے پکڑا ہے اور آج صبح اسے یہاں لایا گیا۔
وہ وہاں ریت کاغیر قانونی دھندہ کرتا تھا۔ واضح رہے کہ گودھرا معاملے کی جانچ کرنے والی خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اس معاملے میں جملہ94 لوگوں کے خلاف فرد جرم داخل کیا تھا۔
حالانکہ خصوصی عدالت نے سال 2011 میں ان میں سے صرف 31 کو قصوروار قرار دیا تھا جن میں سے 11 کو پھانسی اور باقی کو عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس سزا کے خلاف ان میں سے کئی کی اپیل ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Godhra train carnage accused arrested from malegaon in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply