گودھرا ٹرین آتشزنی کے دو ملزموں کو عمر قید، تین بری

احمد آباد:یہاں کی ایک اسپیشل ایس آئی ٹی عدالت نے 2002کے گودھرا ٹرین خونریزی کے دو ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ تین دیگر کو بری کر دیا۔ اس سے قبل گجرات ہائی کورٹ نے 2017میں 11کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

سابر متی ایکسپریس کے ایس 6کوچ کو آگ لگانے کی سازش میں ملوث63ملزموں کو بری کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کرنے والی حکومت گجرات کی اپیل خارج کر دی گئی۔

اسپیشل جج ایچ سی وورا نے فاروق بھانا اور عمران شیرو کو 2002میںسابر متی کے دو کوچوں میں آگ لگانے کا م مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی۔عدالت نے حسین سلیمان موہن ۔

قاسم بھامیدی اور فاروق دھنتیا نام کے تین ملزموں کو بری کر دیا۔ ان پانچوں کو 2015-16میں گرفتار کیا گیا تھا اور مقدمہ یہاں سابر متی سینٹرل جیل میں عدالت لگا کر چلایا گیا۔

موہن کو مدیہ پردیش کے جھبوا سے، بھامیدی کو گجرات میں داہود ریلوے اسٹیشن سے ،دھنتیا اور بھانا کو گجرات کے لیے گودھرا میں ان کے گھروں سے اور باھتوک کو مہاراشٹر کے مالیگاو¿ں سے گرفتار کیاگیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Godhra train burning case 2 get life sentence 3 acquitted in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply