گوا اسمبلی چناؤ کے لیے کانگریس امیدواروں کی پہلی فہر ست جاری،3سابق وزراءاعلیٰ شامل

نئی دہلی: کانگریس نے گوا اسمبلی انتخابات کے لئے آج اپنے 27 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے جن میں تین سابق وزیر اعلی شامل ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری مدھوسودن مستری نے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کے نام کو منظوری دے دی ہے۔
ریاست میں کل 40 اسمبلی سیٹیں ہیں اور کانگریس نے اپنی یہ پہلی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے سابق وزرائے اعلی – پرتاپ سنگھ رانے کو پوریم سے، دگمبر کامت کو مڑگاؤں سے اور لوئی ڑینو فلیرو کو نویلم سے امیدوار بنایا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Goa assembly polls congress releases list of candidates for 27 seats in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply