گوا اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گوا اسمبلی انتخابات کے لیے سات امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی اور بی جے پی صدر امت شاہ کی صدارت میں کل دیر شام یہاں ہوئی پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ان ناموں کی منظوری دی گئی تھی۔ اس اجلاس میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور دیگر رکن شامل ہوئے۔
پارٹی کے 29 امیدواروں کی پہلی فہرست 12 تاریخ کو جاری کی گئی تھی۔بی جے پی نے گوا اسمبلی کی مایوم سیٹ سے پروین جاتیہ،پوریم سے بسوجیت کے رانے، والپوئی سے ستیہ وجے ایس نائک، پونڈا سے سنیل این ڈیسائی، کرتورم سے آرتھر ڈی سلوا، ولئم سے ونے تاری اور کانکونا سے وجے اے پی کھوٹ کو امیدوار قرار دیا ہے ۔گوا کی 40 رکنی اسمبلی کا الیکشن چار فروری کو ہے اور ووٹوں کی گنتی 11 مارچ ہوگی۔بی جے پی اب تک 36 ناموں کا اعلان کر چکی ہے اور ریاست میں کسی بھی پارٹی سے اتحاد کے بغیر انتخابات لڑ رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Goa assembly polls bjp announces second list in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply