ستیہ گرہ سے سوچھ گرہ تک کے سفر میں بہار کی قائدانہ صلاحیتوں پر وزیر اعظم مودی کو فخر

پٹنہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے جو مہاتما گاندھی کے چمپارن ستیہ گرہ کی 100ویں سالگرہ تقریب میں شرکت کے لیے بہار کے موتیہاری آئے ہوئے ہیں،نتیش کمار قیادت والی حکومت کو ”سوچھتا ابھیان“ کی قیادت کرنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہاکہ مجھے اس حقیقت پر فخر ہے کہ ستیہ گرہ سے سوچھ گرہ تک کے سفر میں بہار نے اپنی قائدنہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے کٹیہار اور پرانی دہلی کے درمیان ایک ٹرین کوبھی جھنڈی دکھائی،مدھے پورا میں ایک لوکو فیکٹری قوم کے نام وقف کی اور بہار میں ڈبل ٹریک پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔
پی ایم اور سے ٹوئٹ کرنے والے شعبہ نے وزیر اعظم کے حوالے سے ٹوئیٹ کیا کہ گھروں اور فیکٹریوں سے غلیظ اور گندے پانی کا بہاؤ گنگا میں جانے سے روکنے کے لیے بہار میں 3000کروڑ روپے کے11پراجکٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔
حکومت بہار نے مہاتما گاندھی کے چمپارن ستیہ گرہ کی پورے سال صدسالہ تقریبات منانے کا آغاز اپریل2017میںکیا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ صرف ایک ہفتہ میں بہار میںساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد بیت الخلاءتعمیر کیے گئے۔یہ ایک زبردست کامیابی ہے۔میں اس کے لیے بہار کے عوام ،سوچھ گرہیوںاور ریاستی حومت کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا اس مہم کو کامیاب بنانے میں انہوں نے یہ نوٹس کیا کہ مردوں کے مقابلہ میں خواتین نے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اور اتنے کم وقت میں اتنی بڑی تعدد میں بیت الخلاؤں کی تعمیر بہار میں ترقی کی رفتار کی مظہر ہے۔

Title: glad that people of bihar have once again shown spirit of oneness for swachhta campaign says pm | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply