حکومت رافیل سودے کی تمام تفصیلات عدالت میں پیش کرے:سپریم کورٹ

نئی دہلی: سیاسی اور عوامی پلیٹ فارم سے گذارتے ہوئے عدالت تک پہنچائے جانے والے رافیل سودے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے کہا ہے کہ اس متنازعہ رافیل سودے کی تفصیلات پیش کرے۔

اس نے حکومت کو ہدایت کی کہ معاہدے پر دستخط ہونے تک کے تمام کیے گئے تمام اقدامات مفصل طور پر بیان کرے۔تاہم عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وہ فی الحال حکومت کو کوئی نوٹس نہیں بھیج رہی۔

عدالت کا یہ بیان ہندوستان ا ور فرانس کے درمیان رافیل سودے کے خلاف مفاد عامہ میں دائر کی گئی عذرداری کی سماعت کے دوران آیا ہے۔

یہ پی آئی ایل ونیت ڈھنڈا نے داخل کی تھی جس میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ مرکز کو ہدایت کرے کہ وہ رافیل سدے کی تفصیل اور یو پی اے حکومت اور این ڈی اے حکومت کے دوران تقابلی قیمتیں ایک سر بمہر لفافے میں عدالت عظمیٰ کو پیش کرے۔

پی آئی ایل میں داسو کے ذریعہ ریلائنس کو ٹھیکہ دینے کے حوالے سے بھی معلومات بہم پہنچانے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسی قسم کی ایک عرضی کانگریس لیڈر تحسین پونہ والا نے بھی داخل کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Give us rafale deal details supreme court tells modi govt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply