بہار میں نوجوان نے دوستوں کے ساتھ مل کر نابالغ چچا زاد بہن کی اجتماعی عصمت دری کی

گیا(بہار):بہار کے گیا شہر میں ایک نوجوان نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملک کر اپنی نابالغ چچا زاد بہن سے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گیا ضلع کے میگرا تھانہ علاقے کے چندریا گاؤں کے رہنے والی نابالغ بہن کو اس کے چچازاد بھائی دھرمیندر کمار نے 12جنوری کو فون کرکے گیا شہر بلایا۔
بھائی کے بلانے پر نابالغ بہن 12جنوری کی شام کو ہی گیا شہر کے ہنومان نگر محلے میں اپنے بھائی کے پاس پہنچی جہاں دھرمیندر اسے ایک خالی پڑے مکان میں لے گیا۔اس کے بعد دھرمیندر نے اپنے تین دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر اس کی اجتماعی آبروریزی کی۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے اگلے دن دھرمیندر نے اپنی بہن کو میگرا جانے والی بس میں بٹھا دیا۔
گھر پہنچنے کے بعد متاثرہ نے سارے معاملہ اپنے گھروالوں کو بتایا۔معاملے کی اطلاع کے بعد متاثرہ کے گھروالے17جنوری کو گیا پہنچے اور دھرمیندر اور اس کے دوستوں کے خلاف معاملہ درج کرایا۔متاثرہ کو میڈیکل جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔واقعہ کے بعد سے دھرمیندر سمیت اس کے سبھی دوست فرار ہیں۔پولیس ان کی گرفتاری کےلئے چھاپے ماررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Girl gang raped by her cousin brother and his friends in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply