دہلی میں پولس چوکی کے اندر نابالغہ نے خود کشی کر لی

نئی دہلی:دہلی کی تلک وہار پولس چوکی کے اندر ایک نابالغ لڑکی نے ہفتہ کی شب ایک بجے خود کشی کر لی ۔ واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ ہیپی سنگھ نام کا لڑکی کا پڑوسی نوجوان اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی چونکہ نابالغ تھی اس لیے لڑکی کے گھر والے ابھی شادی نہیں کرنا چاہتے تھے۔

لیکن ہفتہ کی شام سے ہی لڑکی لاپتہ تھی اور جب رات 11بجے تک وہ گھر نہیں پہنچی تو لڑکی کے گھر والے اس کے بارے میں معلوم کرنے ہیپی سنگھ کے گھر پہنچے۔ لیکن وہاں ہیپی سنگھ کے گھر والوں نے ان سے مارپیٹ کی۔

جس کی شکایت درج کرانے یہ لوگ تلک وہار پولس چوکی پہنچے اور وہاں سے پولس لڑکی کے بھائیوں کی طبی جانچ کرانے لے گئی۔ اسی دوران لڑکی بھی پولس چوکی پہنچ گئی۔لڑکی اوراس کے بھائیوں کو الگ الگ کمروں میں بٹھایا گیا۔لیکن کچھ ہی دیر بعد معلوم ہوا کہ لڑکی نے پھانسی لگا لی ہے۔

اس کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے کمرے سے دیکھ رہا تھا کہ اس کی بہن پھانسی لگا رہی ہے اس نے چیخ چیخ کر پولس اہلکاروں کومتوجہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی پولس والا مدد کے لیے نہیں آیا۔اس کے بعد وہ خود گیٹ توڑ کر اس کمرے میں داخل ہوا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Girl commits suicide inside police post in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply