بہار کے بیگو سرائے میں گری راج سنگھ نے کنہیا کمار کو ساڑھے تین لاکھ ووٹوں سے شکست دی

پٹنہ: بہار کی سب سے زیادہ زباں زد پارلیمانی حلقہ بیگو سرائے میں بی جے پی کے امیدوار گری راج سنگھ نے سابق طلبا لیڈر کنہیا کمار کو ساڑھے تین لاکھ ووٹوں سے شکست دے دی۔

گری راج سنگھ نے بیگو سرائے میں56فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرتے ہوئے 5لاکھ74ہزار 671ووٹ پائے جبکہ لیفٹ فرنٹ کے مشترکہ امیدوار کنہیا کمار کو2لاکھ23ہزار 770ووٹ ہی ملے۔

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے تنویر حسین کو ایک لاکھ 65ہزار ووٹ ملے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گری راج سنگھ نے بہار میں سب سے بڑی جیت حاصل کرنے والے امیدوار کا اعزاز پالیا ہے۔

بیگو سرائے کی سیٹ پر مقابلہ بڑا دلچسپ رہا۔ بھومیار برادری کی اس سیٹ پر بی جے پی نے اسی برادری سے آنے والے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو میدان میں اتار ا۔

تنویر حسین اور کنہیا کمار کے درمیان مسلم ووٹوں کی تقسیم سے گری راج سنگھ کی جیت کی امیدیں جاگ گئی تھیں اور نتیجہ بھی ویسا ہی برآمد ہوا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Giriraj singh wins by a huge margin in begusarai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.