کانگریس نے ہمیشہ ملک کو توڑنے کی بات کی ہے:گری راج سنگھ

نئی دہلی: چھوٹی اور متوسط صنعتوں کے وزیر مملکت گری راج سنگھ نے کرناٹک میں اپنے جھنڈے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے پر شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کی پالیسی ملک کو توڑنے کی ہے۔
مسٹر سنگھ نے یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ جموں و کشمیر مسئلہ ختم نہیں ہوا ہے اور کانگریس نے کرناٹک میں اپنے پرچم کو لے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کو کرناٹک کےمعاملے پر بیان دے کر اپنی پارٹی کے موقف کو واضح کرنا چاہئے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو سمجھا جائے گا کہ کرناٹک سرکار کانگریس ہائی کمان کی شہ پر ریاست کے لئے الگ پرچم کی مانگ اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ملک توڑنے کی پالیسی جاری رہی تو ملک کے عوام اسے برداشت نہیں کریں گے۔ ملک میں کسی بھی مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بحث ہوسکتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب سماج وادی پارٹی سربراہ مایاوتی کا استعفی دینا سیاسی اغراض پر مبنی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Giriraj singh attacks on congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply