کشمیر معاملے پر کوئی پیش رفت نہ کرنے کا حکومت پرکانگریس کا الزام

نئی دہلی:(یو این آئی) کانگریس نے آج الزام لگایا کہ کشمیر مسئلے پر بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں جن نکات پر اتفاق رائے ہوا تھا ان پر حکومت کوئی پیش رفت نہیں کر رہی ہے۔
پارٹی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خاص پریس کانفرنس میں کہا کہ کشمیر میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر معاملے پر آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔
کل جماعتی اجلاس کے دوران بعض امور پر اتفاق ہو گیا تھا۔ لیکن حکومت اتفاق رائے تک ہی محدود ہو کر رہ گئی اور معاملہ کو مزید آگے نہیں بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہر روز لوگ مر رہے ہیں۔
مرنے والے خواہ کسی طرف کے ہوں، وہ اسی ملک کے باشندے ہیں اور اس پر سنجیدگی سے غور کیاجانا چاہئے۔ وزیر اعظم دائیں بائیں کی باتیں کر رہے ہیں لیکن کشمیر کے لوگوں سے کوئی اپیل نہیں کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ghulam nabi azad on kasmir issue comments on bjp stands in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply